پی ڈی ایم سے ملکی ترقی اور تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی ،انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سیاست دان عوام کے خیر خواہ نہیں ،حکومت جلسوں سے نہیں جائے گی،شاہ محمودقریشی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 20:25

پی ڈی ایم سے ملکی ترقی اور تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی ،انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سیاست دان عوام کے خیر خواہ نہیں ،حکومت جلسوں سے نہیں جائے گی،شاہ محمودقریشی
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بوسیدہ اور کرپٹ نظام کوختم کیا۔ پی ڈی ایم سے ملکی ترقی اور تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی۔ پی ڈی ایم میں شامل سیاست دان دراصل ملکی ترقی کے دشمن ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر چلتا نہیں دیکھ سکتے۔ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر انتہائی تشویش ہے۔

انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سیاست دان عوام کے خیر خواہ کس طرح ہو سکتے ہیں۔جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں ۔ تحریک انصاف کی حکومت جلسوں سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہوگی اور انشا اللہ آنے والا وقت بھی تحریک انصاف کا ہے۔ پی پی ن لیگ کو اپنی مقبولیت کااندازہ گلگت بلتستان کے انتخابات سے ہو جانا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

وہاں کے عوام نے پی پی اور ن لیگ کے جلسوں کے باوجود دونوں جماعتوں کو بری طرح مسترد کیا۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہیں۔ انہیں ملک اور عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شیخ طاہر قریشی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے جس کیلئے مسلم امہ کو متحد ہو کر بیانیہ اپنانا ہوگا تب ہی ہم اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو کم کرسکتے ہیں ۔ مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے او آئی سی ایک اہم اور موضوع فورم ہے۔ او آئی سی وزراخارجہ کونسل کے حالیہ اجلاس میں ہندوستان کی خواہش اور کوشش کے باوجود مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دیتی رہی۔

یہ پاکستان کی ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا۔ ہماری حکومت کا عزم ہے ہم آئندہ بھی ہر فورم پر کشمیریو ںکے جائز حق خود ارادیت کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستانی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ہمارا اوراس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے۔

سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں ہو رہی ہیں ۔ ہم سی پیک منصوبے کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے جن کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ملتان کا نمائندہ ہونے پر فخر ہے اور انشااللہ اہل ملتان کی نمائندگی کا بھر پور حق ادا کر رہاہوں۔ ماضی میں اس خطے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔

اب ایسا نہیں ہوگا۔ جو وسائل مل سکے ملتان کی ترقی کیلئے خرچ کرونگا۔ ملتان کے باسیوں کو صحت تعلیم سڑکوں سیوریج صاف پانی کی فراہمی و دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں مزید فنڈز کیلئے درخواست کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کا سیوریج نظام ختم ہو چکا ہے جس کی تبدیلی کے لئے جاپانی ایجنسی جائیکا سے فنڈنگ لیکر ایک ارب روپے سے زائد کے بجٹ سے ملتان کا سیوریج نظام تبدیل کیا جائے گا جو آئندہ 30سال کی ضروریات کیلئے کا

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں