قتل کے مقدمے کا قیدی ٹک ٹاک سٹار بن گیا

بابر نامی ملزم جیل میں ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتا، جیل انتظامیہ کی کارگردگی پر سوالات اٹھ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جنوری 2021 15:45

قتل کے مقدمے کا قیدی ٹک ٹاک سٹار بن گیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 جنوری2021ء) قتل کے مقدمے کا قیدی ٹک ٹاک سٹار بن گیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی نااہلی سامنے آئی ہے۔بابر نامی ملزم پر قتل کا الزام ہے اور اسی سلسلے میں اسے جیل بھی بھیجا گیا تھا۔بابر نامی ملزم جیل کے اندر دورانِ قید ہی ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپلوڈ کرتا رہا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا قیدیوں کو بھی موبائل فون اور ٹک ٹاک کی ویڈیوز میسر ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیل میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود ایک ملزم بلا خوف جیل میں نہ صرف ویڈیوز بناتا رہا بلکہ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتا رہا۔جیل انتظامیہ کی طرف سے ملزم کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کی جانب سے موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال نے جیل انتظامیہ کی سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکرز کے حوالے سے اس سے قبل بھی کئی مفنی خبریں رپورٹ ہو چکی ہیں۔چند دن قبل ہی خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا نام انیزہ گوہر اور محمد بلال ہے، انیزہ گوہر اپنے آپ کو اڈیالہ جیل کا اہلکار ظاہر کرتی تھی ،راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان پولیس یونیفارم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر بناتے اور ٹک ٹاک پر شئیر کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی ایس پی سٹی کی زیرنگرانی ایس ایچ او سٹی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو تاج کمپنی کے قریب سے گرفتار کیا۔ایس پی راول کی ایس ڈی پی او، ایس ایچ او سٹی اور انکی ٹیم کو شاباش ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں