ظ*گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کیلئے چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی عدم اعتمادکی تحریک کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، مہنگائی کی بنیاد (ن) لیگ نے رکھی فصل ہم کاٹ رہے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 جنوری 2021 18:50

Qملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے۔ معاہدوں نے جکڑا ہوا ہے، مہنگائی کی بنیاد (ن) لیگ نے رکھی اور ہم اب فصل کاٹ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی مافیا کے گٹھ جوڑسے قیمتیں پھر بڑھ رہی ہیں، قیمتوں میں استحکام کے لئے ہم نے گندم اور چینی کی امپورٹ کا فیصلہ کیا ہے، گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھ جانا حکومت کے لئے چیلنج ہے، قوم کو (ن) لیگ کے بجلی اور گیس سے متعلق کئے گئے معاہدوں نے جکڑا ہوا ہے، مہنگائی کی بنیاد (ن) لیگ نے رکھی اور ہم اب فصل کاٹ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہے، انہیں سلیکٹڈ کہنا بند کیا جائے، پی ڈی ایم جماعتوں میں یکسوئی نہیں رہی، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، وہ بکھر جائیں گے جس کا آغاز ہو چکا ہے، تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیاہے، پی ٹی آئی عدم اعتماد کی تحریک کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں