اپوزیشن انتشار کی سیاست کررہی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوتی،زین قریشی

اپوزیشن کے پاس عوامی ترقی کا کوئی ایجنڈا ہے اور نہ کوئی حکمت عملی۔ شہباز شریف راتوں رات ملک سے فرار کیو ں ہو رہے ہیں، تین دفعہ وزارت اعلیٰ پر فائز رہنے والے اور پنجاب میں صحت کا جال بچھانے کا دعویٰ کرنے والا کا پنجاب میں علاج ممکن نہیں،ن لیگ کے قول و فعل میں تضاد ہے، وفود سے گفتگو

اتوار 9 مئی 2021 18:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتشار کی سیاست کررہی ہے،انتشار کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہوتی، اپوزیشن کے پاس عوامی ترقی کا کوئی ایجنڈا ہے اور نہ کوئی حکمت عملی۔ شہباز شریف راتوں رات ملک سے فرار کیو ں ہو رہے ہیں، تین دفعہ وزارت اعلیٰ پر فائز رہنے والے اور پنجاب میں صحت کا جال بچھانے کا دعویٰ کرنے والا کا پنجاب میں علاج ممکن نہیں،ن لیگ کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران وفود سے ملاقات ‘ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت عوام کو بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

اور انشاء اللہ اچھا وقت آنے والا ہے۔ اپوزیشن سے ملکی ترقی اور حکومت کی عوام دوست پالیسیاں ہضم نہیں ہو رہیں۔

اسی وجہ سے وہ ملکی ترقی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان عمران خان کی جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے ‘ان تمام چوروں کے احتساب کا مینڈیٹ عوام نے دیا ہوا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان عوامی مینڈیٹ کے مطابق درست سمت میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کرپشن کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ بڑے لٹیرو ںپر ہاتھ ڈالا گیا۔ ماضی میں اس قسم کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنے دورہ ملتان کے دوران جنوبی پنجاب کے لئے ایک بہت بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ جس کی تکمیل سے یہاں کے باسیوں کو نہ صرف قومی ترقی کے دھارے میں شامل ہونے کا موقع ملے گا بلکہ ان کی زندگی میں بھی تبدیلی آئیگی۔

انہوں نے کہا ماضی میں یہاں کی عوام کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک کیا گیا۔ جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔ یہاں کے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ گزشتہ 70سال میں کسی حکومت نے یہاں کے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں میں علیحدہ کوٹے کا نہیں سوچا۔ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔

یہاں کے فنڈز یہاں کی ترقی پر خرچ ہونگے۔ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری خزانہ مخدوم زادہ مخدومزادہ زین حسین قریشی کا این اے 157 کی مختلف یونین کونسل 45 . 46 . 56 .کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے مختلف وفات پا جانے والی شخصیات کی رہائش گاہو ںپر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار ‘ قیصر بھٹہ ‘ شفیق ارائیں‘ رانا افضل ودیگر شخصیات ان کے ہمرا تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں