ملتان، دلہن سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم گرفتار

جمعرات 17 جون 2021 14:20

ملتان، دلہن سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم گرفتار
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پولیس نے دلہن سے زیادتی کے کیس کے ایک ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق شجاع آباد میں پولیس مقابلے کے دوران دلہن سے اجتماعی زیادتی کے کیس کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دلہن سے زیادتی کیس کے 2ملزمان پہلے ہی مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن سے شادی کی رات اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود کا کہنا تھا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ واقعہ ذاتی نوعیت کا ہے کیوں کہ اجتماعی زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں