ملتان ،خلیجی ممالک جانے والوں کو کورونا وائرس کی ایسٹرازینیکا ویکسین نہ لگانے پر شہریوں کا احتجاج

بدھ 23 جون 2021 12:51

ملتان ،خلیجی ممالک جانے والوں کو کورونا وائرس کی ایسٹرازینیکا ویکسین نہ لگانے پر شہریوں کا احتجاج
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) ملتان میں 2 خلیجی ممالک جانے والوں کو کورونا وائرس کی ایسٹرازینیکا ویکسین نہ لگانے پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے 2 خلیجی ممالک جانے والوں کو کورونا وائرس کی ایسٹرازینیکا ویکسین نہ لگانے پر احتجاج ملتان میں ویکسی نیشن سینٹر کے باہر کیا۔ویکسینیشن سینٹر کی انتظامیہ کے ترجمان کا شہریوں کے احتجاج کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایسٹرا زینیکا سمیت تمام ویکسین کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے۔ویکسینیشن سینٹر کی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مطلوبہ ویکسین ایسٹرا زینیکا نہیں آ رہی ہے تو وہ کہاں سے لگا دیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں