ملتان میںپولیس کی سنیپ چیکنگ ‘9 ملزمان گرفتار

اتوار 18 جولائی 2021 14:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) ملتان پولیس نے عیدالاضحی کے موقع پر چیکنگ کے دوران کاغذات مکمل نہ ہونے پر 56گاڑیاں تھانوں میں بند کردیں جبکہ 9افرادکوگرفتار کرلیاگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے ملتان پولیس نے شہر کے مختلف اہم مقامات کی ناکہ بندی کی گئی اور سنیپ چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کیا ۔اس دوران 2 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے شراب برآمد کی گئی جبکہ ایک شخص سیغیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران سینکڑوں گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں 56 گاڑیوں کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر تھانوں میں بند کیا گیا۔ جنرل ہولڈ اپ کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 3 مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں