شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام رواں ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:31

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام رواں ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پارکس ینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید شفقت رضا نے شاہ شمس پارک ، جمیل آباد گرین بیلٹس اور نادرن بائی پاس کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارک میں ٹریک ،گزیبو،بانڈری وال اور ٹوائلٹ بلاک کو مکمل کر لیا گیا ہے اورلائن سکیپنگ کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس پر پودوں کی تراشی اور پانی کی فراہمی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارک میں جاری کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں