جلال الدین رومی فائونڈیشن کی طرف سے آئی ڈی پیز کے لئے کھانے پینے اور دیگر اشیا پر مشتمل 5 -ٹرک کا عطیہ

ممتاز صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی نے امدادی سامان کے ٹرک پاک فوج کے حوالے کئے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 20 ستمبر 2021 16:53

جلال الدین رومی فائونڈیشن کی طرف سے آئی ڈی پیز کے لئے کھانے پینے اور دیگر اشیا پر مشتمل 5 -ٹرک کا عطیہ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر،ڈی جی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، ممتاز صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی نے آئی ڈی پیز کے لئے اشیاء خوردونوش و دیگر اشیا صرف کے پانچ کینٹنر پاک فوج کے حوالے کر دیئے۔ معروف صنعت کا ر خواجہ جلال الدین رومی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا اجر خدا خود عطا کرتا ہے۔

  جب ہر طرف سے ناگہانی آفت کا سامنا ہو تو وقت انسان اللہ کا نائب بن کر انسانیت کی بھلائی کے لیے مصروف ہو جاتا ہے۔ صنعت کار ، خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہم اس حقیقت سے نظریں نہیں چرا سکتے کہ جب تک افغانستان میں امن وامان قائم نہیں ہو جاتا اور نئی حکومت باقاعدہ اپنا کام شروع نہیں کر دیتی۔

(جاری ہے)

تب تک ہمسایہ ممالک تشویش کا شکار رہیں گے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی طرف جہاں ایک طرف پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

تو دوسری جانب اس ہجرت کے نتیجہ میں ہزاروں افراد  مالی۔ معاشی  وسماجی مسائل کا شکار ہیں۔  اور وہ اپنے گھروں سے دور ہیں۔ جلال الدین رومی ٹرسٹ  کی جانب سے افغانستان میں بے گھر  اور ضرورت مند خاندانوں کو اشیاء  ،ادویات اور دیگر اشیا ضروریہ کی فراہمی کے  انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
 مسعود رومی/جلال الدین رومی فاؤنڈیشن معاشرے کے محروم طبقات کی  اشک شوئ کے لئے صحت عامہ، تعلیم ،صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ غربت کے خاتمے کے لیے مختلف  منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں