بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی 26ستمبر کو منائی جارہی ہے

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:48

بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی 26ستمبر کو منائی جارہی ہے
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) نامور سیاسی رہنماء،بابائے جمہوریت اورقومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین نوابزادہ نصراللہ خان کی18ویں برسی 26ستمبر کو منائی جارہی ہے۔ نوابزادہ نصر اللہ خان 13نومبر1916ءکو خان گڑھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پاکستان میں سیاسی اتحادوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔نوابزادہ نصر اللہ خان نے1933ءمیں آل انڈیا مجلس احرار اسلام کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے اپنے سیاسی سفر کاآغاز کیا۔

ان کی اپنی جماعت پاکستان جمہوری پارٹی تھی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ اے آرڈی ،ایم آرڈی اور پی این اے کی تحریک میں بھی شامل رہے۔ پی این اے 1977ءمیں قائم کی گئی تھی جس نے نظام مصطفیؐ کی تحریک چلائی۔ 1983ءمیں ایم آ رڈی اور 2001ءمیں اے آرڈی کا قیام عمل میں آیا۔نوابزادہ نصر اللہ خان نے بے نظیر بھٹو کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف ممالک کے دورے کیے۔ وہ قادرالکلام شاعر بھی تھے اور ان کی کئی غزلیں زبان زدعام ہوئیں۔ 26 اور 27ستمبر 2003ءکی درمیانی شب وہ اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔انہیں ان کے آبائی قصبے خان گڑھ ضلع مظفرگڑھ میں سپردخاک کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں