جمہوریت ہمارے لہو میں شامل ہے،یوسف رضا گیلانی

آج بھی جمہوریت کی خاطر قربانیاں دینے والوں کو یاد رکھتے ،ہر سال ان کو خراج عقیدت بھی پیش کرتے ہیں،سابق وزیر اعظم

اتوار 17 اکتوبر 2021 22:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت ہمارے لہو میں شامل ہے،یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھی جمہوریت کی خاطر قربانیاں دینے والوں کو یاد رکھتے ہیںاورہر سال ان کو خراج عقیدت بھی پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کار ساز کی 14 ویں برسی کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا 2007 میں جب جنرل پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا۔

تو تب محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے فوری طور پر 18 اکتوبر 2007 کو پاکستان آنے کا اعلان کیا۔ ان کے اس فیصلے کو ملک کے تمام جمہوری حلقوں نے سراہا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پاکستان پہنچ گئی۔جہاں پر لاکھوں افراد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سیاسی تاریخ کا یہ روشن اور یادگار دن تھا جب محترمہ بے نظیر بھٹو نے کراچی کے عوام کے سامنے یہ عہد کیا کہ ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گی۔

جمہوریت کا یہ قافلہ جب کار ساز پہنچا تو ملک دشمنوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کے جلوس پر خود کش حملہ کر دیا۔جس کے نتیجہ میں 177 افراد شہید ہو گئے۔ان شہدا کی قربانیوں کی بدولت ملک میں جمہوریت بحال ہوئی محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں پاکستان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی۔جس میں عورتوں کو ان کے حقوق ملے۔قانون کی حکمرانی مضبوط ہوئی۔

آئین کے تحفظ کے لئے پارلیمنٹ نے اپنا کردار ادا کیا۔خاص طور پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں پہلی مرتبہ صحافت سے پابندیاں ختم کر کے اسے آزادانہ کام کرنے کی فضا مہیا کی سید یوسف رضا گیلانی نے سانحہ کار ساز کے شہدا کے لئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اپسے کارکن ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔اور آج کے دن ہم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی قربانیوں کی بدولت ارض پاک میں جمہوریت کا پودا اب ثمر آور درخت بن چکا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں