پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم کو عہدے سے ہٹادیا گیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے جب کہ انہیں فوری طور پر لاہور ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت گئی ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے تحصیل سپورٹس آفیسر عدنان نعیم کو انتظامی امور کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود سیاسی بنیادوں پر دو سال قبل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کا اضافی چارج دے دیا گیا تھا ذرائع نے مزید بتایا کہ سپورٹس آفیسر کی جانب سے فرائض میں غفلت اور نامناسب رویے پر سپورٹس حلقوں کے علاوہ ڈیلی ویجز ملازمین بھی سراپا احتجاج تھے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے عدنان نعیم کے خلاف تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جنہیں ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں