مجھے کہا گیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، کہا گیا جلسہ نہ کریں یا بلٹ پروف شیشہ لگائیں

خوف کے بت کو توڑے بغیر قوم کوایک عظیم قوم نہیں بنا سکتے، جس بیٹسمین کو تیز گیند لگنے کا خوف ہو وہ بڑا بیٹسمین نہیں بن سکتا، عمران خان کا ملتان جلسے سے خطاب

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 مئی 2022 20:13

مجھے کہا گیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، کہا گیا جلسہ نہ کریں یا بلٹ پروف شیشہ لگائیں
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2022ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، کہا گیا جلسہ نہ کریں یا بلٹ پروف شیشہ لگائیں، خوف کے بت کو توڑے بغیر قوم کوایک عظیم قوم نہیں بنا سکتے، جس بیٹسمین کو تیز گیند لگنے کا خوف ہو وہ بڑا بیٹسمین نہیں بن سکتا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی انقلاب کامیاب نہیں ہوتا جب تک نوجوان،خواتین شرکت نہ کریں، یہ انقلاب آرہا ہے۔

شاندار استقبال پر ملتان کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ مجھے کہاگیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، قرآن میں ہے جولوگ ایمان لے آئے، اللہ ان کے خوف دورکردیتا ہے، جب تک آپ خوف کے بت کو نہیں توڑیں عظیم قوم نہیں بنا سکتے۔

(جاری ہے)

کسی فوجی نے بڑے تمغے نہیں لیے جس مرنے سے ڈرتا ہوں، جس کرکٹر کو ہار کا ڈر ہو، کرکٹر نہیں بنتا، جو تیز بال سے ڈرے وہ بیٹسمین نہیں بنتا،سب سے اونچے پہاڑ پر چڑھنے والے انسان نے خوف پر قابو پایا، کرپٹ حکمرانوں نے خوف میں ڈالا ہوا ہے کہ امریکا کے جوتے پالش کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، ہماری زندگی میں ایسے حکمران رہے جنہوں نے امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیکے اور ذلت ملی، مجھے ہمیشہ اس چیز کی تکلیف ہوتی کہ ہم عظیم لوگ ہیں لیکن ان حکمرانوں نے پاکستانیوں کو بڑی قوم نہیں بننے دیا۔

میں اللہ سے دعا کی تھی جب بھی موقع ملا میں اپنی قوم کی عزت کو اوپر اٹھاؤں گا، کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا ، اسی لیے سازش کی گئی، 30سال سے لوٹنے والے کرپٹ لوگوں نے سازش کی، پوری کوشش کی کہ انہیں این آراو مل جائے، کبھی لانگ مارچ، اسمبلی میں برا بھلا، ذاتیات، گھٹیا زبان، مقصد کرپشن کے کیسز معاف کرانا تھا، جب انہوں نے 11سال دونوں پارٹیوں حکومت کی تو ہمارا قرض 6ہزار ارب سے 30ہزار ارب پر پہنچا، پھر کرپشن کیسز جو ان کے دور میں بنے تھے بلیک میل کیا گیا کہ میں کرپشن کیسز ختم کردوں، بتائیں مجھے کرپشن کیسز معاف کرنے چاہیئے تھے؟ اگر کرپشن کیسز معاف کردیتا تو پھر میں انصاف کی تحریک نہیں کرسی کی سیاست بچانے آیا تھا، اس لیے لندن میں بیٹھے بھگوڑے نے سازش کی، ن لیگ والو! ایک جواب دو، سمجھ نہیں آتی کہ کبھی کوئی انسانی معاشرہ کسی گیدڑ کو بھی لیڈر مانتا ہے؟جب مشرف نے جیل میں ڈالا تو آصف زرداری کا بیان تھا کہ رونا صاف کرتے ٹشوپیپرز ختم ہوگئے، باہر بھیجنے کی منتیں کیں، پھر مشرف ظلم کیا کہ اس کے کرپشن کیسز ختم کرکے باہر بھیجا تو جھوٹ بولا کہ کوئی معاہدہ نہیں کیا، پھر 8سال بعد معاہدہ بھی سامنے آگیا، اس بار پھر جھوٹ بولا ہمیں لگا اتنا بیمار ہے جہاز پر بھی نہ بیٹھ سکے، شیریں مزاری رو پڑی، جیسے ہی جہاز پر چڑھا ایک نیا نوازشریف آگیا، جہاز کی سیڑھیوں پر ایسے چڑھا جیسے اولمپک جیت کر آیا ہو، لندن میں بیٹھ کر سیاستدان بن گیا،ن لیگ والے بتائیں جھوٹا آدمی جس کو عدالت نے سزا دی ہوئی ہو، اربوں کے گھروں میں رہتا ہوں، کیسے آپ اس آدمی کے پیچھے چل سکتے ہو؟

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں