یہ نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

اگریہ کوئی فیصلہ ہم پر مسلط کریں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا،ہم پھر آئیں گے، ہم ہر شہر میں جائیں گے اور ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے، سابق ویزر

جمعہ 27 مئی 2022 17:14

یہ نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مشروط رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لانگ مارچ میں معصوم اور پر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حکومت نے جس فسطائیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، لاہور کے لبرٹی چوک اور کراچی میں کوئی مارچ نہیں ہورہا تھا وہاں کس کیلئے دھاوا بولا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں ظلم کی انتہا کی گئی، کہاں ہیں انسانی حقوق کی پاسداری کے علمبردار، آزادی اظہار رائے کے تحفظ کیدعویدار پانچ شہادتیں یہ کرچکے تھے جس کا انہیں ہرحال میں حساب دینا ہوگا۔انہوںنین کہاکہ اب شہاز شریف صاحب دعوت دے رہے ہیں کہ آئیں مذاکرات کریں، یہ نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔شاہ محمود نے کہا کہ اگریہ کوئی فیصلہ ہم پر مسلط کریں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا،ہم پھر آئیں گے، ہم ہر شہر میں جائیں گے اور ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں