شجاع آباد،سانپ کے ڈسنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:17

شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) شجاع آباد کے علاقے خان پور قاضیاں میں سانپ کے ڈسنے سے خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جان پور قاضیاں میں گھر میں سوئے 2 افراد 26 سالہ حاملہ خاتون اور 20 سالہ شان کو سانپ نے ڈس لیا۔

(جاری ہے)

دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا۔ سول ہسپتال میں سانپ کے ڈسنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر کی جانب سے دونوں مریضوں کو نشترہسپتال ملتان منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن سانپ کا زہر جسم میں زیادہ بڑھ جانے کے باعث دونوں مریض ہسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں