ملتان ،ْ چند روز قبل لا پتہ ہونے والے بچے کی لاش جوہڑ سے مل گئی

جمعہ 25 نومبر 2016 15:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) ملتان میں چند روز قبل لا پتہ ہونے والے بچے کی لاش جوہڑ سے مل گئی پرانا دنیا پور روڈ پر چند روز قبل 5 سالہ فیضان اچانک لا پتہ ہو گیا تھا جس پر اس کے والدین نے پولیس کو بھی اطلاع دی تاہم بچے کا سراغ نا لگ سکاشہری نے جوہڑ میں بچے کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش کو جوہڑ سے نکال کر نشتر ہسپتال سرد خانے منتقل کر دیا ،ْ پولیس نے بچے کی لاش ملنے کی اطلاع لواحقین کو بھی کر دی ،ْ قانونی کاروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں