تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے ملک عامرڈوگرکی طرف سے غیرملکی سفیروں کو ملتان آمدپرعشائیہ،غیر ملکی سفارتکاروں کو ملکی، سیاسی، سماجی، معاشی صورتحال کے مثبت پہلوؤں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی،سری لنکا،ارجنٹائن ،پرتگال،ساؤتھ افریقہ،برازیل ودیگر کے ممالک کے سفیروںاور غیرملکی مہمانوں کی کثیرتعداد میں شرکت

اتوار 27 نومبر 2016 20:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان دنیا کی قدیم تہذیب و ثقافت کا مرکز ہے۔ مدینتہ الاولیاء رشد و ہدایت کے ساتھ ساتھ کاٹن، مینگو اور اپنی روایتی مہمان نوازی کی وجہ سے دنیا میں اپنا منفرد اور مثالی مقام کا حامل ہے۔ میں غیر ملکی سفارتکاروں کو ملتان آمد پر مدینتہ الاولیاء کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر غیر ملکی سفارتکاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ تقریب میں کیا۔اس موقع پر عشائیہ میں سری لنکن ہائی کمشنر میجر جنرل (ر)Jaynath Lokuke، ارجنٹائن ایمبیسیڈرMr.Ivan Ivanissevich، Mrs.Ana Helena Walbergایمبیسیڈر آف ارجنٹائن، پرتگال کے چارج ڈی افیئرز مسٹر Joao Paulo Sabido Costa، ساؤتھ افریقہ کے ہائی کمشنر Mr.Mumalo Mpendulo، یواین ڈی پی کے ڈپٹی چیف ملٹری آبزرور مسٹر Col Ulises Sanchez، ڈین کونسلر کارپ اسلام آباد مسٹر میاں حبیب اللہ، برازیل کے سفیر مسٹر Jean Pierre Bianchi، سکوائش کے قومی ہیرو وعالمی سکوئش کے صدر جہانگیر خان، سابق سفیر ارجنٹینا مسٹرروڈولفو، معروف صنعتکار جلال الدین رومی، میاں انیس اے شیخ، خواجہ محمد یوسف، ملک عدنان ڈوگر، بیرسٹر عثمان ڈوگر، علی رضا گردیزی، شاہد محمود انصاری، معروف ٹی وی سٹار کنول نصیر، مسٹر Saib Hazir، مس منیہا عرفان ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان، معروف آرٹسٹ نگہت چوہدری، ڈاکٹر صغراں صدف ، ٹی وی سٹار مہر سحر، ارجنٹائن کے ٹینگو پرفارمر مسٹر روبرٹو، کاسٹیلو، مس جولیٹا، مس کونی، مس پیونی، مسٹر فرنانڈا گروسو، مس علی جنڈرو فریرا، مس شمائلہ شکورچیف آبزرور یو این ڈی پی، ایس او ایس کے جنرل منیجر مسٹر سلمان بابر بھٹہ، معروف صحافی ڈاکٹر وقار یوسف عظیم، مسٹر عدنان باری، ڈاکٹر شاہد متین، ڈاکٹر شاہد راؤ، ڈاکٹر لیاقت جبران، مسٹر اشرف حنیف، مسز سلمان بشیر، مسز حمزہ سلمان، مسٹر حمزہ بشیر، مسٹر کنورایم سمیت دیگر شخصیات شریک تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک محمد عامر ڈوگر نے معزز مہمانوں کو ملتان کی تاریخ، ادب و ثقافت کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملتان اپنی ثقافت، ہنر مندی، زراعت سمیت سیاسی و مذہبی حوالوں سے اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔ یہاں کے لوگ عام کے طرح میٹھے ہونے کے ساتھ اخلاقی روایات کے امین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام امن کے داعی دنیا بھر میں امن کے پرچار کیلئے بھی جدوجہد کیلئے عمل پیراہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی سفارتکاروں کا ملتان میں آنا مدینتہ الاولیا کی عوام کیلئے باعثِ اعزاز ہے۔ اس موقع پر انہوں نے غیر ملکی سفارتکاروں کو ملکی، سیاسی، سماجی، معاشی صورتحال کے مثبت پہلوؤں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ عشائیہ میں شریک غیر ملکی سفارتکاروں نے پرتکلف مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہہ ہم نے پاکستان میںکبھی بھی اجنبیت محسوس نہیں کی اور ملتان میں ہمیں جو خلوص ، محبت اور پیار ملا ہے اس کو ہم کبھی بھی نہیں بھول پائیں گے۔

پاکستان خصوصاً ملتان کی ثقافت، کلچر، عوامی رہن سہن اور تاریخی ورثہ خصوصاً مزارات ہماری دلچسپی کا باعث ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ملتان کی ثقافتی مصنوعات اور سوغات سوہن حلوہ اور آم کی تعریف کی اور ان عوامل کو پاکستان کا قیمتی اور تاریخی اثاثہ قرار دیا۔ اس موقع پر سفارتکاروں نے ملتان کے ثقافتی کھانوں اور مہمان نوازی کی بھی بہت تقریف کی۔ بعد ازاں معزز مہمانوں کو ملتان کی ثقافتی مصنوعات سمیت سوہن حلوہ کے تحائف پیش کئے گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں