ملتان ،ْ سینٹرل جیل کی پریزن وین میں قیدیوں کی لڑائی میں دو قیدی زخمی ،ْ نشتر ہسپتال منتقل

منگل نومبر 12:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2016ء) ملتان میں سینٹرل جیل کی پریزن وین میں قیدیوں کی لڑائی میں دو قیدی زخمی ہو گئے جنھیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سے سینٹرل جیل منتقلی کے دوران دو قیدی عاصم اور عاطف پرویز وین میں لڑ پڑے اور وین میں موجود لوہے کی راڈ کو توڑ کر ایک دوسرے پر حملہ کر دیا جس پر دونوں قیدی زخمی ہو گئے۔ جنہیں نشتر ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیاجہاں ایک قیدی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments