تھینک یو راحیل شریف،آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،سوشل میڈیا صارفین کا سابق آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین

منگل 29 نومبر 2016 21:58

تھینک یو راحیل شریف،آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،سوشل میڈیا صارفین کا سابق آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) ریٹائرڈ ہونے والے آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کی خدمات کو سوشل میڈیا پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ٹوئیٹر پر#ThankYouRaheelSharifکا ٹرینڈ دن بھر ٹاپ پررہا۔سوشل میڈیا صارفین نے جنرل(ر)راحیل شریف کی ملک وقوم کیلئے خدمات کوسراہااور کہا کہ سابق آرمی چیف نے ملک وقوم کیلئے عظیم خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جنرل(ر)راحیل شریف دہشت گردی کیخلاف جنگ کے ہیروہیں۔ان کی خدمات اور ان کی قیادت میں پاک فوج کی قربانیوں پر پوراپاکستان انہیں سلیوٹ کرتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جنرل(ر)راحیل شریف آرمی سے تو ریٹائرڈہوگئے ہیں لیکن وہ قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی جنرل(ر)راحیل شریف کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں