علامہ عیش فیروز پوری کی 51ویں برسی( آج) منائی جائیگی

اتوار 26 فروری 2017 17:22

ملتان۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)استاد شاعر علامہ عیش فیروز پوری کی 51ویں برسی (آج) پیر کو کو منائی جا ئیگی، عیش فیروز پوری کا اصل نام جان محمد غوری تھا ،وہ 21نومبر 1889کو فیروز پور بھارت میں پیدا ہوئے ،قیامِ پاکستان کے بعد وہ کوئٹہ منتقل ہوئے اور وہیں مستقل قیام کیا ،انہوں نے شاعری میں ریاض خیر آبادی کی شاگردی اختیار کی،عیش فیروز پوری ہر سال ملتان آتے تھے اور سردیوں کا موسم یہیںگزارتے تھے ، ان کے شاگردوں میں سرائیکی علاقے کے بہت سے شاعر بھی شامل ہیں جن میں ممتاز العیشی ، مذاق العیشی ، ارمان عثمانی اور مجید تمنا کے نام قابلِ ذکر ہیں ،عیش فیروز پوری نے عمر بھر ذاتی کاروبار کیا، قیامِ پاکستان سے قبل وہ ٹمبر کا کاروبار کرتے تھے ،اور بعد ازاں کوئٹہ میں ٹھیکیداری بھی کرتے رہے،انکا 27فروری 1966کو کوئٹہ میں انتقال ہوا اور انہیں وہیں سُپرد خاک کیا گیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں