ملتان،جلال پور میں پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، 3 ڈاکو ہلاک،دوفرار ہونے میں کامیاب

پیر 27 فروری 2017 12:35

ملتان،جلال پور میں پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، 3 ڈاکو ہلاک،دوفرار ہونے میں کامیاب
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) ملتان میں تھانہ مخدوم رشید پولیس کا جلال پور میں ڈاکوؤں سے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ مخدوم رشید کی پولیس دو زیر حراست ڈاکوؤں کو ریکوری اور نشاندہی کے لیئے جلال پور لے جا رہی تھی کہ راستے میں ڈاکوؤں کو چھڑانے کے لیئے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔جس سے دو زیر حراست ڈاکو ندیم اور بلال ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ میں ڈاکوؤں کا ایک ساتھی ہلاک ہو گیا جبکہ دو افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکووں کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا جبکہ فرار ڈاکووں کی گرفتاری کے لیئے ناکہ بندی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں