ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و تر قی کیلئے ایک جذبے سے کا م کر نا ہو گا،اللہ تعالی نے پا کستا ن کو ہر طر ح کے وسا ئل سے ما لا ما ل کیا ہے،ہما رے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ،ہمیں خلو ص ، دیانت داری اور لگن کے ساتھ آ گے بڑھنا ہے ،ہمیں ایک دوسر ے پر الزام تر اشی کرنے کے بجا ئے ہر ایک کے اچھے کا م کو سراہنا ہوگا ،گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ کی ظہرانہ کے موقع پر گفتگو

جمعرات 23 مارچ 2017 11:13

ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و تر قی کیلئے ایک جذبے سے کا م کر نا ہو گا،اللہ تعالی نے پا کستا ن کو ہر طر ح کے وسا ئل سے ما لا ما ل کیا ہے،ہما رے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ،ہمیں خلو ص ، دیانت داری اور لگن کے ساتھ آ گے بڑھنا ہے ،ہمیں ایک دوسر ے پر الزام تر اشی کرنے کے بجا ئے ہر ایک کے اچھے کا م کو سراہنا ہوگا ،گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ کی ظہرانہ کے موقع پر گفتگو
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و تر قی کیلئے ایک جذبے سے کا م کر نا ہو گا۔اللہ تعالی نے پا کستا ن کو ہر طر ح کے وسا ئل سے ما لا ما ل کیا ہے،ہما رے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ،ہمیں خلو ص ، دیانت داری اور لگن کے ساتھ آ گے بڑھنا ہے ۔ہمیں ایک دوسر ے پر الزام تر اشی کرنے کے بجا ئے ہر ایک کے اچھے کا م کو سراہنا ہوگا اور ایک قوم کی صورت میں جد وجہد کر تے ہوئے آ گے بڑ ھنا ہو گا ۔

انہو ں نے ان خیا لا ت کاا ظہا ر نو اب احسن خا ن خاکو انی کی طرف سے اپنے اعز از میں دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک محمد آ صف رجوا نہ ،نو اب نسیم احمد خا ن خا کوا نی ،نو اب اعظم خا ن خا کوانی ،نوا ب محمد احسان خا ن خاکوانی ، نو اب اسداللہ خا ن خا کوا نی ،حا فظ محمد اقبا ل خا کو انی ، کر نل قطب سہو ، مر زا عزیز اکبر بیگ ،ڈا کٹر ہا رو ن عزیز خان بابر ،ڈاکٹر ملک محمد حسین ،ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر آ ڈ ٹ وقا ص خا ن خاکو انی ،اسسٹنٹ رجسٹرا ر وومن یونیو رسٹی چو ہدری عبدالر حمن ، حز ب اللہ خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

گو رنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانو ں کو آ نے وا لے وقت کے مطا بق تعلیم و تر بیت سے آ را ستہ کر نا ہو گا تا کہ وہ جب اپنے ملک کی با گ دوڑ سنبھا لیں تو اچھے طر یقے سے اپنی خد ما ت انجا م دے سکیں ۔ہمیں دنیاکے جدید تقا ضو ں کو سمجھنا ہوگا اور تر قی میں دنیا کا مقا بلہ کر نا ہو گا ۔بعدا زا ں، گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ بزرگ مسلم لیگی ملک غلام محمد کمبو ہ کی رہا ئش گا ہ پر گئے،وہا ں پر موجود لوگو ں سے انہو ں نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں ذا تی مفا دا ت سے با لا تر ہو کر اجتما عی سو چ کو پروا ن چڑ ھا نا ہو گا ۔

ہم سب کو ایک دوسرے کی قد ر کر نا ہوگی ،ہم سب سچے اور پکے پاکستا نی ہیں ،ہمیں اپنے ملک کیلئے تما م تر وسا ئل کو بر وئے کا ر لا تے ہوئے ترقی کی طر ف بڑ ھنا ہے ۔دنیا میں ہمیشہ انہی قو مو ں نے ترقی کی ہے جنہوں نے اپنے اندر اجتماعیت کی سو چ کو پیدا کیا ہے ،مو جود ہ حکو مت نے عو ام کی فلا ح و بہبودکے میگا پرا جیکٹس شروع کئے ہیں جن کے ثمر ات عوام تک پہنچنا شر وع ہو گئے ہیں ،بہت جلد ہم تعلیم اور صحت کے شعبے میں نما یا ں کامیابیاں حا صل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہبا زشر یف جنوبی پنجاب کی تعمیر وتر قی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔گز شتہ ادوار کے مقا بلے میں اب آ پکو وا ضح ترقی ہو تی ہو ئی محسو س ہو رہی ہے ۔اس موقع پر ملک عثما ن اعوان ،ڈا کٹر مختا ر احمد ، ڈا کٹر جمیل احمد ، دانیا ل طارق ، ملک طلا ل طا رق ، محمد حفیظ جوئیہ ،مصطفی میتلا ، اشر ف قر یشی اور حا فظ اعجاز میتلا بھی مو جود تھے۔

قبل ازیں، گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے زمیندار خضر حیا ت خان خا کو ا نی ،عمرحیا ت خا ن خا کوا نی کی رہا ئش گا ہ پرجا کر ان کی و الد ہ کی وفا ت پر تعز یت اور دعا ئے مغفرت کی ۔گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالیٰ مر حو مہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے درجا ت کو بلند کر ے اورلوا حقین کو اس صد مہ کو حوصلہ اور ہمت سے بر دا شت کر نے کی تو فیق دے ۔اس موقع پر عزیر خا ن خاکو انی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں