مہنگی شادی پر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کا ایکشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 16:02

مہنگی شادی پر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کا ایکشن
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء) : ملتان کے معروف اور امیر تاجر شبیر قریشی نے حال ہی میں اپنے بیٹے نعمان کی مہنگی ترین شادی کی جس میں بارات 10 لیموزینز میں لے جائی گئی جبکہ دہلے نے سونے کا بنا ہار پہنا۔

(جاری ہے)

اس مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر تو چرچے ہوئے ہی لیکن اب انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے اس مہنگی ترین شادی کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد اب تاجر کے بنک اکاؤنٹس، اس کا ریکارڈ، آمدنی کے ذرائع اور جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ بیٹے کی شادی پر کروڑوں روہے کا خرچ تاجر کو مہنگا پڑ گیا۔اس سے قبل بھی ملتان ہی میں شیر پر بارات لے جانے اور سونے کا تاج پہنے دولہے کی بھی اسی ضمن میں بازگشت ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں