نامورعالم دین اور خطیب علامہ رشید ترابی کو بچھڑے 45برس بیت گئے

منگل 18 دسمبر 2018 13:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) نامور عالم دین،شاعر اورخطیب علامہ رشید ترابی کو ہم سے بچھڑے 45برس بیت گئے۔ علامہ رشید ترابی 9جولائی 1908ء کو حیدرآباد دکن میں پیداہوئے۔ 10برس کی عمر میں انہوں نے مجالس عزا میں تقاریر کاسلسلہ شروع کیا اور بعد ازاں باقاعدہ خطیب کے طورپر مجالس پڑھنے لگے۔

(جاری ہے)

انہیں جدید خطابت کا بانی کہا جاتا ہے۔قائد اعظم کی ہدایت پر وہ مسلم لیگ میں شامل ہوئے ۔1940ء میں حیدرآباد دکن کی مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہوئے۔قیام پاکستان کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیارکرلی۔ ان کا مجموعہ کلام ’’ شاخ مرجان ‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔آپ 18دسمبر1973ء کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں