زندگی کے ہرشعبہ میں خواتین نمایاں کرداراداکررہی ہیں ،سماجی رہنماء

منگل 25 جون 2019 17:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستانی معاشرہ اگرچہ مردوں کا معاشرہ ہے مگر اس کے باوجود خواتین کی تعداد زندگی کے ہر شعبے میں بڑھ رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈووکیٹ بشریٰ نقوی نے کہا کہ خواتین عدلیہ کے شعبوں میں بھی خاصی تعداد میں آ رہی ہیں پاکستان میں وراثت سے محرومی ،بچیوں کی تعلیم سے دوری ،مرضی کے خلاف شادیاں اور جسمانی و معاشی تشدد جیسے واقعات روزہ مرہ کامعمول ہیں ۔

موجودہ معاشی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ مرد اور عورت زندگی کی گاڑی مشترکہ طور پر لے کر چلیں ۔ ماہر تعلیم حنا الطاف نے کہا کہ خواتین کو تعلیم سے آشنا کریں خواتین کو گھر سے سپورٹ اور اچھا ماحول دیا جائے تو معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بہت سود مند ثابت ہوں گی ۔

(جاری ہے)

سماجی رہنما طاہرہ نجم نے کہا کہ اگر خواتین پر تشدد کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور سخت سزا دی جائے تو تشدد کے واقعات میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے ۔

انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کی فیلڈ آفیسر صلوٰت شفیع نے کہا کہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد ی وجہ معاشی حالات ہوتے ہیں ۔خواتین پڑھی لکھی اور ہنر مند ہوں گی تو وہ معاشرے کے لئے مفید ثابت ہوں گی وہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں گی تو گھر کے معاشی حالات بہتر ہوں گے ۔جس کے بعد لڑائی جھگڑے اور طلاقوں کی شرح میں کمی آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں