اینٹوں اورمرغیوں کی باقیات لے جانے والی ٹریکٹرٹرالیوں کے خلاف آپریشن

منگل 15 اکتوبر 2019 16:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر شہر میں کورنہ ہونے والی ریت ،اینٹوں اور مرغیوں کی باقیات لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آپریشن میں 11 ٹرالیاں تھانے میں بند کر دی گئیں جبکہ 15 ٹرلیوں کو چالان کیا گیا۔ کارروائی روڈٹرانسپورٹ اتھارٹی کے موٹر وہیکل ایگزامینر آفیسر نے کی۔

سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری نے آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ ریت، اینٹوں اور مرغیوں کی ویسٹ سے لدی اوپن ٹرالیاں شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

ریت اور کچرا سڑکوں پر پھیلنے سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی عمل ضائع ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ اوپن ٹرالیوں سے اڑنے والی ریت اور اینٹوں کا کچرا شہریوں کے آنکھوں اور ناک میں چلا جاتا ہے حس سے شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

سیکرٹری آرٹی اے نے کہا کہ مرغیوں کی باقیات کا کاروبار کرنے والی اوپن گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔یہ گاڑیاں شہر میں تعفن پھیلانے کا باعث بنتی ہیں۔ مرغیوں کی باقیات لے جانی والی صرف کنٹینر گاڑیوں کو اجازت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پابندی کھلی کچہری میں ایک شہری کی شکایت پر لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں