بچوں میں والدین کی محبت کاجذبہ اجاگرکرنے کی ضرورت ہے، عظمیٰ ابراہیم

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) مقامی سکول کے بچوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ عافیت سنٹر (اولڈ ایج ہوم)کادورہ کیا، اس موقع پر پرنسپل عظمی ابراہیم نے کہاکہ جس گھر میں بزرگوں کاسایہ ہو وہاں ہمیشہ برکت رہتی ہے لیکن آج کے دور میںبچے بوڑھے والدین کوبوجھ محسوس کرتے ہیں اور انہیں اولڈ ایج ہوم جیسے اداروں میں رہنے پرمجبور کرتے ہیں اور اللہ تعالی کی ناراضگی مول لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بچوں میں والدین کی محبت کاجذبہ اجاگرکرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر بچوں نے بزرگوں کے ساتھ تفریحی گیمز کھیلیں۔ سکول کی انتظامیہ کی طرف سے بزرگوں کو کھانے پینے کی اشیاء بھی دی گئیں۔ا س موقع پر ادارہ انچارج اقبال سہو اوردیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں