نجم الاصغر شاہیا کی 10 ویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 19 فروری 2020 15:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) معروف شاعر اوردانشور نجم الاصغر شاہیا کی 10ویں برسی کل (جمعرات) منائی جائے گی۔ نجم الاصغر شاہیا یکم جون 1944ء کو ملتان میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گریجویشن کے بعد ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی اور ریفریجریشن و ایئر کنڈیشنگ میں ڈپلومہ کیا اور 1971ء میں پاک فوج کے ای ایم ای شعبے میں ورکشاپ سپروائزر بھرتی ہوئے۔ شاہیا کے دو شعری مجموعے ’’ دوزخ میں پہلی بارش ‘‘ اور ’’ نیند میں چلتی ہوا‘‘کافی مقبول ہوئے، وفات کے بعد ان کے فن وشخصیت پر تحقیقی مقالے بھی لکھے جاچکے ہیں جبکہ ان کی کلیات بھی منظرعام پر آچکی ہے۔ وہ 20فروری2010ء کوملتان میں انتقال کر گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں