منفردنوعیت کے ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس ڈگری پروگرام کے بارے میں مشاورتی اجلاس

منگل 11 اگست 2020 19:41

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس ڈگری پروگرام اپنی نوعیت کو منفرد پروگرا م ہے جس میں طلباء و طالبات 2سال ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں اور 2سال نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں سرانجام دینگے۔ ا یم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی کے درمیان مشاورتی ملاقات جس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعودنے تعلیمی اور تحقیق کے حوالے سے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی سے مشاورت اور تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے دونوں جامعات کے سربراہان نے مشترکہ طور پرنئے شروع کئے جانے والے ڈگری پروگرام ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس کے کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے بتایاکہ ایک نئے ڈگری پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے کوششیں کر رہے ہیں جس کا نام پبلک ہیلتھ تجویز کیا جا رہا ہے۔ دونوں جامعات مل کر مشترکہ طور پر خطے کی عوام کی خدمت اورخطے کی خوشحالی کے لئے کام کررہی ہیں۔

وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان زراعت کے شعبہ سے منسلک افراد کے ساتھ ساتھ اپنے خطے کے لوگوں کی بھلائی چاہتی ہے۔ شروع دن سے ہی زرعی جامعہ کا ویژن ہے کہ کسانوں کو سہلویات فراہم کی جائیں کیو نکہ پاکستان میں زراعت ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پرنشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے اپنی یونیورسٹی میں جاری ریسرچ، نئے ڈگری پروگرامز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کے حوال سے آگاہ کیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں