ریلوے اراضی واگزار کروانے کے لئے افسران کریک ڈاون جاری رکھیں،ڈی ایس ریلوے

منگل 29 ستمبر 2020 16:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان نوید مبشر نے کہا ہے کہ افسران و ملازمین محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت متحرک رہیں،مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے،ریلوے اراضی واگزار کروانے کے لئے افسران کریک ڈاون جاری رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ڈی ایس آفس کے کیمٹی روم میں ڈویژنل افسران کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران سے خطاب کے دوران کیا کمیٹی روم میں منعقد ماہانہ اجلاس میں تمام شعبہ جات کے ریلوے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نوید مبشر نے تمام افسران سے انکے شعبوں کو درپیش مسائل سنے اور ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کے تمام جائز مسائل کا ادراک ہے تاہم اس مشکل وقت میں ریلوے کے تمام افسران اور ملازمین مل کر ہی اس مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن نوید مبشر نے ایس پی ریلوے ملتان ڈویژن امجد منظور کو ٹریس پاسنگ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کی جبکہ ریلوے اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ صدف اقبال کو بھی کاروائی جاری رکھنے کا کہا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر ، ڈی سی او حمید اللہ لاشاری ، ڈی پی او نبیلہ اسلم ، ڈویژنل اکاؤنٹ آفسیر عبیرہ صدف ، ڈی ای این عابد رازق ، ڈی ای این ناصر حنیف ، ڈی ایم ای رانا عمران سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں