ایڈیشنل انسپکٹر پولیس جنرل جنوبی پنجاب ظفر اقبال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 30 ستمبر 2020 13:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) ایڈیشنل انسپکٹر پولیس جنرل جنوبی پنجاب ظفر اقبال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ظفر اقبال دفتر پہنچے تو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ اس موقع پرریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان،آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک اور آر پی او ڈی جی خان محمد فیصل رانا بھی موجودتھے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال نے مختلف برانچز کا دورہ بھی کیا۔ بعدازاںایڈیشنل انسپکٹر جنرل ظفر اقبال کی صدارت میں آر پی آوز کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ظفراقبال نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پولیس سٹرکچر کی بہتری اور انصاف کی فراہمی مشن ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب میں نئے پولیس سسٹم سے عوام کی دہلیز پر مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرٹ پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے کرائم فائٹنگ کے ساتھ کورونا سمیت ہر محاذ پر مثالی خدمات فراہم کیں۔ شہریوں میں پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے تھانے کی سطح پر تفتیش سسٹم بہتر کرنا ناگزیر ہے۔ قبل ازیں ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی جانب سے امن و امان پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں