سموگ سے روک تھام کے لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوبند کیاجائے گا،ظفربزدار

جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : چیف ٹریفک آفیسر ظفر بزدار کی سربراہی میں سموگ سے بچنے کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ایس پی چوک پر ریلی میں شہریوں کو سموگ سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ظفر بزدار نے کہا کہ شہر میں دھواں نکالتی گاڑیوں کو بند کیا جائے گا تاکہ ماحول دوست اقدامات پر سختی سے عمل کرایا جا سکے اور سموگ کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔

اس موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں سموگ سے بچنے کے لئے ماسک تقسیم کئے گئے اورڈرائیورز کو لائسنس کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔واک میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ٹریفک طاہر مجید ، ڈی ایس پی عظمت کامران کے علاوہ ایجوکیشن یونٹ ، وکلا سمیت عام شہریوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں