دوزیرحراست ڈاکوشجاع آباد کے قریب مبینہ مقابلے میں ہلاک ،ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کانشانہ بنے ،پولیس

پیر نومبر 14:39

شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) شجاع آبادکے علاقے خان پورقاضیاں بندکے قریب دوزیرحراست ڈاکومبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کے فائرنگ سے ہلاک ہوئے جنہوں نے پولیس پارٹی پرحملہ کردیاتھا۔پریس ریلیز کے مطابق مرنے والوںمیں 2ڈاکوشہزاد چنا ولد فیروز قوم لغاری سکنہ شجاع آباد اور عرفان میو سکنہ کہروڑ پکاضلع لودھراںشامل ہیں ۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کوریکوری کے لئے اتواراورپیرکی درمیانی شب دوران ریمانڈ پولیس کی حراست میں لے جایا جا رہا تھاکہ خان پور قاضیاں بند کے قریب 6 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ڈاکوؤں پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتارہا۔

فائرنگ سے زیر حراست پولیس ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔جبکہ حملہ آوروں میں سے بھی ایک ساتھی زخمی ہوا لیکن تمام حملہ آور فائرنگ کے دوران رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ سے پولیس کی گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی دیگر پولیس ملازمین نے گاڑی کی اوٹ اور زمین پر لیٹ کر جان بچائی۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرا دی ہے اور فرار ہونے والے حملہ آورملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زخمی ہونے والے ملزمان ڈکیتی، راہزنی و سنگین متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر تمام سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ۔

ملتان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments