نامورشاعر،ماہرتعلیم اوردانشورڈاکٹرعاصی کرنالی کی دسویں برسی

منگل 19 جنوری 2021 14:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) نامور شاعر ،ماہر تعلیم اور دانشور ڈاکٹر عاصی کرنالی کی دسویں برسی بیس جنوری کو منائی گئی ۔عاصی کرنالی کا اصل نام محمد شریف تھا۔2جنوری1927کو کرنال میں پیدا ہوئے۔میٹرک تک وہیں تعلیم حاصل کی۔قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے ملتان آ گئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

عاصی کرنالی ایم اے اردو اور ایم اے فارسی کے بعد تدریس کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔

انہوںنے سکول کے زمانے سے شاعری کاآغازکیا۔ عاصی صاحب کی تصنیفات کی تعداد 17ہے جن میں اردو حمد ونعت پر ”فارسی شعری روایت کااثر“ کے عنوان سے لکھا گیا پی ایچ ڈی کا مقالہ بھی شامل ہے ۔انہوںنے حج کاسفرنامہ بھی تحریر کیا۔عاصی کرنالی کی کتاب ” نعتوں کے گلاب“ پر 1988 میں سیرت ایوارڈ دیاگیا۔اس کے علاوہ بھی انہوں نے بہت سے اعزازات حاصل کیے۔ان کا20چنوری2011کو ان کاانتقال ہوا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں