پی ایچ اے کا جناح پارک کی بحالی کے لئے مکمل تخمینہ لگانے کا فیصلہ

پیر 20 ستمبر 2021 15:03

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) :ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہاہے کہ جناح پارک کی بحالی کے لئے مکمل تخمینہ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مختلف ٹینڈرز کے ذریعے پارک کی بحالی کے لئے کام کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے انڈسٹریل اسٹیٹ گرین بیلٹ اور پی ایچ اے ہیڈ آفس میں جناح پارک کی بحالی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمیں پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ،ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ محمد اسامہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر حافظ نعیم عباس بھی موجود تھے۔سید شفقت رضا نے مزیدکہاکہ پارک میں کھیلوں کے لئے بھی جگہ مختص کی جائے گی۔ مختلف جگہوں کی مکمل ازسرِنو تعمیرکی جائے گی اور اس سلسلے میں انجینئرنگ برانچ نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی پارک میں مختلف امور سرانجام دیں گے۔ پارک میں ترقیاتی کاموں کا تخمینہ لگا کر بتدریج ٹینڈر کر کے پارک کو بحال کیا جائے گا اورکھیلوں کے لئے بھی جگہ مخصوص کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں