میپکو،زیر التواٹیوب ویل کنکشنوں کی فراہمی کے لئے میٹریل جاری

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:03

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے زیر التواٹیوب ویل کنکشنوں کی فراہمی کے لئے میٹریل کا اجرا کردیا ہے۔مارچ اوراگست 2021 میں ادائیگیاں کرنے والے زیر التوا ٹیوب ویل کنکشنوں کے لئے میٹریل فراہم کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، ساہیوال، بہاولپور، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولنگر سرکلوں میں نئے ٹیوب ویل کنکشنوں کی فراہمی کے لئے 25KVAکے 257، 50KVAکے 108، 100KVAکے 2اور200KVAکا ایک ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرجاری کیاگیاہے جبکہ884ایچ ٹی سپن پولز،41ایل ٹی سپن پولز، 48 ایچ ٹی سٹیل سٹرکچر،6ایل ٹی سٹیل سٹرکچر، 322 سنگل ایچ پلیٹ فارم،32ڈبل ایچ پلیٹ فارم،266118میٹر ریبٹ کنڈکٹر، 1135میٹر آنٹ کنڈکٹر،2205ڈسک انسولیٹرز،5665 پن انسولیٹرز،280سٹیل کراس آرمز،1843پی جی کنیکٹرز،1599سٹے راڈز، 7692میٹرسٹے وائر،1098ڈی فیوز فٹنگ، 2300آئی نٹس، 967ارتھنگ سیٹس، 19ایل ٹی (ٹی او یو) میٹرز،385اے ایم آر میٹرز،92سی ٹیز، 1847اینکر شیکل، 50ڈی سٹریپ سپول، 1860میٹر پی وی سی،2019ڈیڈ اینڈ کلمپس،2142ڈی اے بولٹس، ایس کے اے (ڈی ایف ایف)79اور15اے ٹی بی (اے) ٹائپ فراہم کئے گئے ہیں۔


متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں