ملتان ،میپکوٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن ،ایک روزمیں 128افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 16:29

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روزمیں 128افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،جنہیں ایک لاکھ79ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر32لاکھ85ہزار روپے جرمانہ اور3 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔میپکو ذرائع کے مطابق ملتان سرکل میں 26بجلی چوروں کو8لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سرکل میں 26افراد کو6 لاکھ46 ہزارروپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج، وہاڑی سرکل میں 6صارفین کو ایک لاکھ94ہزارروپے جرمانہ ، بہاولپور سرکل میں 3صارفین کو94ہزارروپے جرمانہ ، ساہیوال سرکل میں 14افراد کو2لاکھ96ہزار روپے جرمانہ ، رحیم یار خان سرکل میں 14بجلی چوروں کو2لاکھ41ہزار روپے جرمانہ ، مظفرگڑھ سرکل میں 25 صارفین کو5لاکھ68ہزارروپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولنگر سرکل میں 3 بجلی چوروں کوایک لاکھ18 ہزارروپے جرمانہ، خانیوال سرکل میں 11صارفین کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں