صادق آباد، 9 افراد کے قاتل 9 دن بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:22

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں 9 افراد کے قتل کو 9 دن گزر گئے، پولیس قتل میں ملوث اندھڑ گینگ کا ایک ڈاکو بھی اب تک گرفتار نہیں کرسکی ۔

(جاری ہے)

پولیس جو 9 افراد کے قاتل تاحال پکڑنے میں ناکام ہے، نے اندھڑ گینگ کے 23 سہولت کاروں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ادھر آپریشن کے ڈر سے اندھڑ گینگ نے دوسرے گینگز سے گٹھ جوڑ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں