میپکو ٹیموں کے چھاپے، 135بجلی چوروں کو ر32لاکھ50ہزار روپے جرمانہ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 135افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاجنہیں ایک لاکھ74ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر32لاکھ50ہزار روپے جرمانہ اور16ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔میپکو ذرائع کے مطابق ملتان سرکل میں 33بجلی چوروں کو9 لاکھ29ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سرکل میں 19افراد کو5 لاکھ47 ہزارروپے جرمانہ عائداور7 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 9 صارفین کو2لاکھ98ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 6صارفین کو2 لاکھ روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 16افراد کو3لاکھ87ہزار روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 30بجلی چوروں کو5 لاکھ54ہزار روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 15 صارفین کوایک لاکھ97ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں 2 بجلی چوروں کو33ہزارروپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 5صارفین کوایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں