عوامی شکایات پر خانیوال کا لائن سپریٹنڈنٹ نوکری سے برخاست

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:11

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) سپریٹنڈنگ انجینئر میپکوخانیوال سرکل سہیل بشیر نے محکمانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناقص کارکردگی ، عوامی شکایات اور دیگرالزامات ثابت ہونے پر میپکو فرسٹ سب ڈویژن جہانیاں کے لائن سپریٹنڈنٹ۔Iساجد قیوم کو نوکری سے برخاست کردیاہے۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978کے تحت کارروائی کرتے ہوئے لائن سپریٹنڈنٹ۔

(جاری ہے)

Iساجد قیوم کے خلاف سیکنڈسب ڈویژن جہانیاں میں تعیناتی کے دوران ایس ڈی او نے ناقص کارکردگی، عوامی شکایات کا ازالہ نہ کرنے، نااہلی سے ٹرانسفارمرز جلنے کی شرح میں اضافہ، نئے کنکشنوں کی عدم تنصیب، دفاتر کے اوقات کار کی پابندی نہ کرنے اور افسران کے ٹیلی فونز اٹینڈ نہ کرنے پر سب ڈویژن سے ریلیو کردیاتھا۔ ایکسین خانیوال ڈویژن نے محکمانہ تحقیقات کرنے کے بعد سپریٹنڈنگ انجینئر خانیوال سرکل کو مذکورہ لائن سپریٹنڈنٹ۔Iکے خلاف کارروائی کرنےکا مراسلہ بھیجا جس پر کارروائی کرتے ہوئے سپریٹنڈنگ انجینئر نے لائن سپریٹنڈنٹ۔Iساجد قیوم کو نوکری سے برخاست کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں