شجاع آباد کے علاقے میں ڈاکو اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بدھ 27 اکتوبر 2021 11:48

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ راول والی پل کے قریب زیرحراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق چند روز قبل پل کھارا کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو محسن لنگاہ نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل محمد عباس کوزخمی کردیاتھاجس کے بعدپولیس نے ڈاکو محسن لنگاہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

اسے پولیس کی حراست میں ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ڈھائی نمبر سوئی گیس روڈ کے قریب گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیاٹائر تبدیل کرنے کے دوران پولیس ملازمین ملزم محسن کو لے کر ایک سائیڈ پر کھڑے تھے کہ سوئی گیس کچے روڈ کی طرف ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دیکھا کہ ملزم محسن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ہونے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دےکر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں