ملتان، لنڈا بازار بھی غریب کی پہنچ سے دور،قیمتوں میں 70فیصد تک اضافہ

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:01

ملتان، لنڈا بازار بھی غریب کی پہنچ سے دور،قیمتوں میں 70فیصد تک اضافہ
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) مہنگائی نے جہاں دیگر اشیائے ضروریہ کو غریب  کی پہنچ سے دور کردیا  ہے وہیں لنڈا بازار میں بھی مہنگائی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔لنڈا بازار میں جوتوں،جیکٹوں اورگرم کپڑوں کے علاوہ دیگر اشیاکی قیمتوں میں 40سے 70فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث لنڈا بازار میں بھی شہریوں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

خاتون شازیہ وحید نے اے پی پی  کو بتایا کہ گزشتہ سال  لنڈا بازار سے 300روپے میں ملنے والا کوٹ اب 500سے 700میں مل رہاہے اسی طرح جوتے جو پہلے 300روپے میں ملتے تھے اب وہ 500سے600روپے میں فروخت ہورہے ہیں جو ہم جیسے طبقے کے لیے خریدنا ممکن نہیں ہے۔دکاندار نذیر نے بتایاکہ ہمیں معلوم  ہے کہ مہنگائی ہے مگر کیاکریں   مال مہنگا خریدنے کے باعث ہمیں  مجبوراًمہنگافروخت کرنا  پڑرہاہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹرروبینہ اختر نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے لیکن یہ مہنگائی عارضی ہے۔ وزیراعظم عمران خان غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات بروئے کارلارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حالیہ مہنگائی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں