نوجوانوں کو اقبال کی خودی اور فلسفہ کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے، میاں اقبال صلاح الدین

جمعہ 26 نومبر 2021 17:38

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) شاعر مشرق علامہ اقبال کے نواسے میاں اقبال صلاح الدین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اقبال کی خودی اور فلسفہ کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام ایک روزہ سیمینار” اقبال کی خودی و فلسفہ اور نوجوانوں کے لیے سبق “کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے میاں اقبال صلاح الدین نے کہاکہ قرآن مجیدنے انسان کی روح و رتبہ و بلندی کو جس طرح بیان کیا ہے اس کے لیے اپنی شخصیت کی ٹریننگ کی جائے تو اس مقام تک باآسانی پہنچا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

  انہوں نے کہاکہ اقبال نے عشق خودی ، فکر ، جرات اور حریت پر ہمیشہ زور دیا اور آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے فلسفہ اور خودی کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔  چیئرمین شعبہ سوشیالوجی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشفاق نے کہاکہ تاریخ کے اوراق پر جو نام سنہری حروف سے رقم ہیں ان میں سے ایک نام حضرت علامہ محمد اقبال کا بھی ہے۔ ہم انہیں مصور پاکستان ، مفکر پاکستان ، مفکر اسلام کے القابات سے بھی یاد کرتے ہیں۔ شاعر مشرق دانشور اور فلاسفر بھی قرار دیتے ہیں ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ اقبال کی عظمت کا حقیقی راز کیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں