میپکو نے 22۔2021کے دوران مختلف استعدادکار کے3080نئے ٹرانسفارمرز نصب کیے

منگل 25 جنوری 2022 13:51

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، نئے کنکشنز کی بروقت فراہمی اور سسٹم کی استعدادکار میں توسیع کے تحت مالی سال 22۔2021کے دوران مختلف استعدادکار کے 3ہزار80نئے ٹرانسفارمرز نصب کیے ہیں۔ ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

جولائی تادسمبر2021کے دوران کے وی اے 10کا ایک،کے وی اے 15کا ایک،کے وی اے  25کے1930، 50کے وی اے کے 950،کے وی اے  100کے126،کے وی اے  200کے400، کے وی اے 53کے 5اور کے وی اے 630کے 14ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں۔میپکو ملتان سرکل میں 344، ڈی جی خان سرکل میں 243، وہاڑی سرکل میں 365،بہاولپور سرکل میں 502، ساہیوال سرکل میں 500، رحیم یار خان سرکل میں 228، مظفرگڑھ سرکل میں 327، بہاولنگر سرکل میں 260اور خانیوال سرکل میں 311 ٹرانسفارمرز نصب کی گئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں