شجاع آباد، زمیندار کا مسلح افراد کے ہمراہ غریب کسان کے گھر پر دھاوا، اہل خانہ پر تشدد

منگل 28 فروری 2017 11:45

شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) شجاع آباد میں زمیندار نے مسلح افراد کے ہمراہ غریب کسان امام بخش کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ پر تشدد کیا۔ تشدد سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

وزیر والا کے علاقے میں مسلح افراد نے خواتین کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ زخمی خواتین کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ امام بخش کے مطابق مسلح افراد اس سے زبردستی مکان خریدنا چاہتے تھے اور انکار پر قبضہ کرنے کے لیے گھر کی چار دیواری گرا دی گئی۔ پولیس کو اطلاع دینے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اہل علاقہ نے زمیندار کے خلاف احتجاج کیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں