محکمہ زراعت اور بین الاقوامی کمپنیوں کے مابین شعبہ ہارٹیکلچر کے فروغ کے لئے معاہدوں پر دستخط

پیر 15 جنوری 2018 22:43

ملتان۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء)ہارٹی ایکسپو 2018 میںمحکمہ زراعت اور بین الاقوامی کمپنیوں کے مابین شعبہ ہارٹیکلچر کے فروغ کے لئے معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹیکلچر کے شعبے کے فروغ کیلئے یہ نمائش ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ کاشتکاروں، امپورٹرز، ایکسپورٹرز نے پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہارٹیکلچر کے شعبے کے فروغ کے لئے محکمہ زراعت سال میں دو دفعہ اس ایکسپو کا انقعاد کیا کرے گا۔اس نمائش سے کاشتکاروں، ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں، پروسیسرز، درآمد و برآمد کنندگان کے لئے قومی و بین الاقوامی سطح پر رابطہ کاری کے وسیع مواقعوں کی فراہمی بھی ہوئی ہے اور عالمی مارکیٹوں میں پاکستانی ہارٹیکلچر کی مصنوعات کی فروخت کے لئے نئی منڈیاں ملنے کے امکانات بھی روشن ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت نے اس نمائش کی کامیابی پر اس میں شامل غیر ملکی ماہرین کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت پاکستان کی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر ایک پلیٹ فارم میسر آیا۔ نمائش میں شرکاء کو ہارٹیکلچر اور ہائی ویلیو ایگریکلچر کراپ کے متعلق تمام مراحل سے آگہی بھی فراہم کی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں