جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی کاشت 31جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 16 جنوری 2018 19:05

ملتان۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی فصل کو صحیح وقت پر کاشت کرنا فصل کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ تاخیر سے کاشت کی گئی فصل کی نہ صرف پیداوار کم ہو جاتی ہے بلکہ اس سے تیل بھی کم حاصل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میںسورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم جنوری تا آخر جنوری ہے کاشتکاروں کو چاہیے کہ سورج مکھی کی فصل کو وقت پر کاشت کریںاورمحکمہ زراعت کی سفارش کردہ ہائبرڈ بیجوں کی مختلف اقسام ہا ئی سن33، اگورا ۔

4، ٹی۔ 40318، ایس ایف۔ 0046 ،این کے ارمونی، سینجی، ایس 278 اور کونڈی ہیں۔کاشتکاراپنے علاقوں میں وقتِ کاشت کو مدنظر رکھتے ہوئے سورج مکھی کی ان ہائبرڈ اقسام کوکاشت کیلئے منتخب کریں۔بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کے لیے نہایت موزوں ہے۔شرح بیج اچھے اُگائو والے صاف ستھرے دوغلی اقسام کے بیج دوتااڑھائی کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں