میپکونے موجودہ مالی سال کے دوران 19کروڑ 80لاکھ،88ہزار روپے کی لاگت سی299ٹرانسفارمرزاپ گریڈکئے

بدھ 17 جنوری 2018 23:08

ملتان۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نئے کنکشنوں کی فراہمی اور سسٹم کی بہتری کے لئے مالی سال2017-18ء کے دوران19 کروڑ80 لاکھ88ہزار روپے کی لاگت سی929ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ان میں10سی25کے وی پر45،15 سی25 کے وی پر55،25 سے 50 کے وی پر204، 50سے 100 کے وی پر367،100سی200کے وی پر111، 25KVA کے مزید10، 50KVکے مزید40، 100KVA کی92 اور 200 کے وی کے مزید5 ٹرانسفارمرزاپ گریڈ کئے ہیں ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایات پر جولائی2017ء سے دسمبر 2017ء کے دوران ملتان سرکل میں2 کروڑ16لاکھ64ہزار روپے سے مختلف استعدادکار کی88ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیاگیاہے۔ڈی جی خان سرکل میں3 کروڑ 65 لاکھ 40 ہزار روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کی110،وہاڑی سرکل میںایک کروڑ72لاکھ91ہزارروپے سے مختلف استعدادکار کی30، بہاولپورسرکل میںایک کروڑ26 لاکھ 84ہزار روپے سی257،ساہیوال سرکل میں40لاکھ 78 ہزار روپے سی15،رحیم یار خان سرکل میں3 کروڑ 63لاکھ 90 ہزار روپے سی117، مظفرگڑھ سرکل میں3 کروڑ97 لاکھ55ہزار روپے سی211،بہاولنگر سرکل میں2 کروڑ26 لاکھ66 ہزار روپے کی لاگت سی70 اور خانیوال سرکل میں75 لاکھ20ہزارروپے کی لاگت سی31 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے نہ صر ف میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہترہوگئی ہے بلکہ کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں