میپکونے مالی سال 2017-18ء کے دوران592کلومیٹر ہائی ٹیشن (ایچ ٹی )لائنیں نصب کیں

بدھ 17 جنوری 2018 23:08

ملتان۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے ، نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے تحت رواں مالی سال 2017-18؁ء کے دوران592کلومیٹر ہائی ٹیشن (ایچ ٹی )لائنیں نصب کی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں ہائی ٹینشن لائنوں کی کل لمبائی73491کلومیٹرہوگئی ہے جبکہ اسی دورانئے میں 257کلومیٹر لوٹینشن (ایل ٹی) لائنیں نصب کی گئی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں لوٹینشن لائنوں کی لمبائی 47980 کلومیٹر ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

جولائی تادسمبر 2017؁،ْ؁ء کے دوران ملتان سرکل میں45کلومیٹر ایچ ٹی اور44کلومیٹر ایل ٹی، ڈی جی خان سرکل میں 40کلومیٹر ایچ ٹی اور19کلومیٹر ایل ٹی ، وہاڑی سرکل میں75کلومیٹر ایچ ٹی اور38کلومیٹر ایل ٹی، بہاولپور سرکل میں 89کلومیٹر ایچ ٹی اور69ایل ٹی ، ساہیوال سرکل میں 101کلومیٹر ایچ ٹی اور25 کلو میٹر ایل ٹی، رحیم یار خان سرکل میں 27کلومیٹر ایچ ٹی اور 11کلومیٹر ایل ٹی، مظفرگڑھ سرکل میں 19کلومیٹر ایچ ٹی اور6کلومیٹر ایل ٹی ، بہاولنگر سرکل میں 87کلومیٹر ایچ ٹی اور42کلومیٹر ایل ٹی جبکہ خانیوال سرکل میں104کلومیٹرسے زائد ایچ ٹی لائنیں نصب کی گئی ہیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں