قلعہ دراوڑ کے قریب ٹی ڈی سی پی ریزارٹ کی جگہ پر چاردیواری کی تعمیر شروع

جمعرات 18 جنوری 2018 17:01

ملتان۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء)صحرائے چولستان میں قلعہ دراوڑ کے قریب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی )کے ریزارٹ کی تعمیر کیلئے مختص جگہ پر چاردیواری کی تعمیر کا کام شروع کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی سی پی کے مطابق قلعہ دراوڑ اورچولستان میں آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے اس دوردراز مقام پر ٹی ڈی سی پی کے زیراہتمام جدید سہولیات سے آراستہ ریزارٹ کی تعمیر کافیصلہ کیاگیا ہے جس کے لیے 16ایکڑ رقبہ ٹی ڈی سی پی نے حاصل کرکے اس کی چاردیواری کا کام شروع کرادیا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ ڈبل سٹوری ریزارٹ کی تعمیر کا کام آئندہ مالی سال میں شروع ہوگا جس کے بعد اس علاقہ میں ہونے والے بڑے سپورٹس ایونٹ چولستان ڈیزارٹ ریلی کے شرکاء کو بھی بہت سی سہولیات فراہم ہونگی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں